ٹویٹر نے دو روسی اداروں کے اشتہارات پر پابندی لگادی،روس کا احتجاج

سماجی میڈیا کے ادارے ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ روسی سرپرستی میں کام کرنے والے اخباری اداروں اسپوتنک‘ اور آر ٹی کی جانب دیے جانے والے اشتہارات کو بلاک کر دیا جائے گا

835183
ٹویٹر نے دو روسی اداروں کے اشتہارات پر پابندی لگادی،روس کا احتجاج

سماجی میڈیا کے ادارے ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ روسی سرپرستی میں کام کرنے والے اخباری اداروں اسپوتنک‘ اور آر ٹی کی جانب دیے جانے والے اشتہارات کو بلاک کر دیا جائے گا۔

ادارے نے گزشتہ  روز اپنے بلاگ میں شامل ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام ہمارے اُس ج عزم کا حصہ ہے کہ ٹوئٹر استعمال کرنے والوں  اخلاقیات کے تحفظ میں مدد  کی جائے۔

ٹوئٹر نے انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جنوری میں سامنے لائی گئی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جو اس نتیجے پر پہنچی کہ روسی حکومت نے 2016کے امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ  سال کے اوائل میں، امریکی خفیہ اداروں  نے "آر ٹی" چینل  اور "اسپوتنک"کا نام لیا تھا کہ وہ 2016 کے صدارتی انتخاب میں خلل ڈالنے کے لیے روسی سرپرستی میں مداخلت کی کوشش کرتے رہے  ہیں۔

روسی وزارتِ خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زخارووا نے گزشتہ  شام اس پابندی کو امریکہ کی جانب سے  نیوز چینل "آر ٹی" پر بندش کا جارحانہ اقدام  قرار دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں