روس نے اپنے خطرناک ترین میزائل کےتجربےکا اعلان کر دیا،امریکہ کے ہوش اڑ گئے

روس اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائل ’’شیطان دوئم‘‘ کے تجربے کی تیاریاں کر رہا ہے جو کہ 6213 میل تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

834741
روس نے اپنے خطرناک ترین میزائل کےتجربےکا اعلان کر دیا،امریکہ کے ہوش اڑ گئے

روس اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائل ’’شیطان دوئم‘‘ کے تجربے کی تیاریاں کر رہا ہے، جوہری  اسلحہ  لیجانے کی صلاحیت کا حامل یہ میزائل 6213 میل تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس منصوبے  پر 2009 سے کام جاری تھا تاہم اب یہ مکمل ہو چکا ہے۔ اس میزائل کو RS-28 Sarmat کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔

جدید دور کا یہ  اسلحہ  کسی بھی طرح کے میزائل شکن نظام کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پورے کے پورے ملک کو تباہ کر سکتا ہے۔

 روسی فوج کے مطابق، یہ میزائل 40؍ میگاٹن کا جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے  جو کہ  ہیروشیما اور ناگاساگی کو تباہ کرنے والے ایٹم بم سے دو ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے ۔

 



متعللقہ خبریں