دنیا بھر میں 124 ملین بچے موٹاپے کا شکار

حالیہ 40 سال میں بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح میں 10 گنا اضافہ ہو گیا ہے اور دنیا بھر میں لڑکےا ور لڑکیوں سمیت 124 ملین سے  بچے بیماری کی حد تک موٹاپے کا شکار ہیں

824785
دنیا بھر میں 124 ملین بچے موٹاپے کا شکار

دنیا بھر میں 124 ملین بچے موٹاپے کا شکار ہیں۔

ایک تازہ تحقیق کے مطابق حالیہ 40 سال میں بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح میں 10 گنا اضافہ ہو گیا ہے اور دنیا بھر میں لڑکےا ور لڑکیوں سمیت 124 ملین سے  بچے بیماری کی حد تک موٹاپے کا شکار ہیں۔

طبّی جریدے لینسٹ میں شائع  ہونے والی تحقیق کے مطابق 200 سے زائد ممالک میں موٹاپے  کے شکار بچوں پر تحقیق کی گئی۔

تحقیق کی رُو سے  موٹاپے کا شکار یہ بچے ایک قوی احتمال کے مطابق   موٹاپے کے شکار بالغ افراد بنیں گے اور آنے والے ادوار میں انہیں سنجیدہ سطح پر صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی آبیسٹی فیڈریشن کے مطابق سال 2025 سے  موٹاپے  سے متعلق صحت کے مسائل  کے لئے1.2 ٹریلین مصارف کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مجید عزتی نے کہا ہے کہ اگرچہ بلند شرح آمدنی والی یورپی ممالک کے بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافے میں کمی ہوتی دکھائی دے  رہی ہے لیکن اس کے باوجود دنیا بھر کے دیگر علاقوں میں موٹاپے کی شرح تشویش ناک ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے ایک اور رکن ڈاکٹر ہیری رٹر نے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو گا ۔ یہاں تک کہ   دبلے پتلے شمار کئے جانے والے  انسان  بھی  10 سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ  موٹے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت  سے ڈاکٹر فیونا بُل نے بھی اپنے بیان میں بھاری کیلیوریز والی غذاوں سے بچنے، خوراک سے متعلق سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور جسمانی  حرکت  کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


ٹیگز: #موٹاپے

متعللقہ خبریں