ترک سائنسدانوں نے کینسر کے علاج میں موثر دوائی ایجاد کر لی

یہ آمیزہ ، پستے کے گوند، سماق سمی ریزن، پولن، کالے تِل، انار کے چھلکے اور زیتون کے  تیل   سے تیار کیا گیا ہے

817386
ترک سائنسدانوں نے کینسر کے علاج میں موثر دوائی ایجاد کر لی

آفیون کوجا تپے یونیورسٹی  کے سائنسدانوں نے  سرطان کا  سد باب کرنے والی اور مدت زندگی میں اضافہ کرنے والی   ہربل  دوائی تیار کی  ہے۔

ویٹینری  فکلیلٹی  کے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم دیمر کان  کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ آمیزہ ، پستے کے گوند، سماق سمی ریزن، پولن، کالے تِل، انار کے چھلکے اور زیتون کے  تیل   سے تیار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ "ایک سو چوہوں میں Ehrlich   کینسر سیلز کو داخل کیا گیا۔ تیار کردہ  AK27  ہربل دوائی کو   بعض چوہے میں کینسر سرایت کرنے سے قبل،  بعض میں  سرطان خلیوں کے ساتھ بیک وقت اور باقی ماندہ میں  سرطان کے بعد دیا گیا۔  یہ سب چوہے   ان خلیوں سے نجات پانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس دوائی    کے انسانی استعمال میں کوئی مضر  اثرات نہیں پائے جاتے۔

 



متعللقہ خبریں