جگرکی پیوندکاری: ترکی نے پاکستانی مریضوں کو تاحیات علاج کی پیشکش کردی

معلوم ہوا ہے کہ ترکی نے پاکستانیوں کو جگر کی پیوند کاری کیلئے خصوصی سہولیات اور جگر کی پیوند کاری کے بعد تاحیات علاج کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے

789541
جگرکی پیوندکاری: ترکی نے پاکستانی مریضوں کو تاحیات علاج کی پیشکش کردی
10-11/Files/UploadedImages/3321618246ameliyatodasigenelameliyat.jpg

ترکی نے پاکستانیوں کو جگر کی پیوند کاری کیلئے خصوصی سہولیات اور جگر کی پیوند کاری کے بعد تاحیات علاج کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

 ترک محکمہ صحت کے ڈاریکٹر جنرل اونیر  گونیرنے وفد کے ہمراہ وزیرمملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی۔

 ترک محکمہ صحت کے ڈاریکٹر نے وزیر قومی صحت اور دیگر حکام سے ترکی میں پاکستانی مریضوں کو جگر کی پیوندکاری کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔

 اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت   و وزارت خارجہ امور کے حکام بھی موجود تھے۔

وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ترکی کے وفد کو بتایا کہ ہر سال تقریباً 1500 پاکستانی مریضوں کے جگر کی پیوندکاری کی ضرورت پیش آتی ہے  جس پر  ترک وفد نے ترکی میں جگر کی پیوند کاری کیلئے دستیاب سہولیات کے بارے میں بتایا ۔

 



متعللقہ خبریں