زیریلے انڈوں کی یورپ میں بھرمار،متعدد ممالک لپیٹ میں

جرمنی اور بیلجیم کے بعد برطانیہ اور فرانس میں بھی زہریلے انڈوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ ہالینڈ لی متعدد کمپنیاں کئی ملین مرغیاں تلف کر دے گی

787843
زیریلے انڈوں کی یورپ میں بھرمار،متعدد ممالک لپیٹ میں

جرمنی اور بیلجیم کے بعد برطانیہ اور فرانس میں بھی زہریلے انڈوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانیہ کی فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں انڈوں کی تقسیم کی تحقیق کی گئی ہےجس سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے انڈوں کی مقدار کم ہے تاہم ان کی موجودگی ضرور ہے۔

فرانس نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہالینڈ سے درآمد کیے جانے والے انڈوں میں فپرونیل مادے کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ ان زہریلے انڈوں کو استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔

ممنوع فپرونیل نامی زہریلے مادے کی حامل   دوا سے پیدا ہونے والے ہیلتھ اسکینڈل کے باعث یورپ میں لاکھوں مرغیاں تلف کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈچ فارمنگ آرگنائزیشن ایل ٹی او نے کہا ہے کہ نیدرلینڈ کی 150کمپنیوں کی کئی ملین مرغیاں تلف کی جائیں گی جہاں اب تک 3لاکھ مرغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 

 


ٹیگز: #انڈے , #یورپ

متعللقہ خبریں