برطانیہ میں پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیاں ممنوعہ قرار دے دی جائیں گی

برطانوی حکومت سن 2040 تک ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی کا منصوبہ بنا رہی   ہے جس کا مقصد فضائی آلودگی کا تدارک اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے

778333
برطانیہ میں پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیاں ممنوعہ قرار دے دی جائیں گی

برطانوی حکومت سن 2040 تک ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی کا منصوبہ بنا رہی   ہے۔

 اس منصوبے کا مقصد فضائی آلودگی کا تدارک اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

 اس حوالے سے کئی ماہ سے جاری مشاورت کے دوران ڈیزل گاڑیوں کے فضا پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

برطانوی  ہائی کورٹ نے ماحول دوستوں کی جانب سے ایک دعوے پر اپنے فیصلے میں حکومت سے اس سلسلے میں منصوبہ پیش کرنے کے لیے کہا تھا جس  کے مطابق برطانوی حکومت فضا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تین ارب پاؤنڈز کی خطیر رقم بھی خرچ کرے گی۔



متعللقہ خبریں