یمن میں ہیضے کی وبا شدت اختیار کر گئی: عالمی ادارہ صحت

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے

767444
یمن میں ہیضے کی وبا شدت اختیار کر گئی: عالمی ادارہ صحت

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 ملک کی 21صوبوں  میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کم ازکم  1500 شہری ہیضہ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ لاکھوں بدستور اس موذی مرض کا شکار ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے  مطابق ،گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیضے کی وبا سے لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے بتایا  کہ  اب  تک یمن میں ہیضہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 1500 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ دو لاکھ 46ہزار افراد بدستور اس موذی مرض کا شکارہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں ہیضے کی وبا  بھی روز بہ روز پھیل رہی ہے


ٹیگز: #یمن , #ہیضہ , #وبا

متعللقہ خبریں