یمن میں ہیضے کی وجہ سے 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں: عالمی ادارہ صحت

م متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن مکمل طور تباہ ہو رہا ہے جہاں رواں سال اپریل سے اب تک ہیضے کے باعث 500  سے زائد  افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 55 ہزار یمنی بیمار ہیں

744493
یمن میں ہیضے کی وجہ سے 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں:  عالمی ادارہ صحت

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن مکمل طور تباہ ہو رہا ہے، عوام کو جنگ، قحط اور ہیضے کا سامنا ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ برائے امداد سٹیفن او برائن نے سلامتی  کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ  وقت آ گیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے خوراک کے بحران کو ختم کیا جائے اور یمن کو واپس بقا کے راستے پر لایا جائے۔

 یاد رہے کہ رواں سال اپریل سے اب تک ہیضے کے باعث 500  سے زائد  افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 55 ہزار یمنی بیمار ہیں۔

 اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 55 ہزار بیمار افراد میں سے ایک تہائی بچے ہیں اور خطرہ ہے کہ مزید ڈیڑھ لاکھ افراد اگلے چھ ماہ میں ہیضے کا شکار ہو سکتے ہیں

 



متعللقہ خبریں