زیر سمندر پائپ لائن بچھانے والا دیو ہیکل بحری جہاز ترکی میں
382 میٹر طویل اور 124 میٹر چوڑے مالٹا کے پرچم بردار بحری جہاز کے آبنا سے گزر کے وقت تمام تر بین سمندری بین الاقوامی آمدورفت کو دو طرفہ طور پر روک دیا گیا
742923
روسی قدرتی گیس کی ترکی ترسیل کرنے والے ٹرکش اسٹریم پائپ لائن منصوبے کے دائرہ کار میں زیر سمندر پائپ بچھانے والا پائنیرنگ اسپرٹ نامی دیو ہیکل بحری جہاز آبنائے استنبول سے گزرا ہے۔
آبنائے استنبول میں علی الصبح داخل ہونےو الے 382 میٹر طویل اور 124 میٹر چوڑے مالٹا کے پرچم بردار بحری جہاز کے آبنا سے گزر کے وقت تمام تر بین سمندری بین الاقوامی آمدورفت کو دو طرفہ طور پر روک دیا گیا۔
توقع ہے کہ یہ بحری جہاز 2 جون کو روسی بندر گاہ آناپا پہنچے گا۔
اس بحری جہاز کی مدد سے بحیرہ اسود کی گہرائیوں میں 900 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائیگی۔