قومی ہیلی کاپٹر کے لئے مقامی میزائل

منصوبے کی کامیابی سے ترکی کا شمار ان گنے چنے ممالک میں ہو گیا ہے کہ جو اپنے تیار کردہ ہیلی کاپٹروں سے اپنے تیار کردہ میزائل فائر کر سکتے ہیں

703977
قومی ہیلی کاپٹر کے لئے مقامی میزائل

قومی ہیلی کاپٹر کے لئے مقامی میزائل ۔۔۔

ترک مسلح افواج ، ترکی  کے طویل مسافت  اینٹی ٹینک میزائل کی ضرورت  کو پورا کرنے کے لئے  شروع کردہ، UMTAS  پروجیکٹ  کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

منصوبے کے دائرہ کار میں راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ لیزر گائیڈڈ میزائل  L-UMTAS  کے فائرنگ تجربات اور قومی امکانات سے  تیار کردہ آطاق ہیلی کاپٹر کے ساتھ منسلک کرنے کی کاروائیاں کامیابی سے مکمل ہو گئی ہیں۔

اس منصوبے کی کامیابی سے ترکی کا شمار ان گنے چنے ممالک میں ہو گیا ہے کہ جو اپنے تیار کردہ ہیلی کاپٹروں سے اپنے تیار کردہ میزائل فائر کر سکتے ہیں۔

دفاعی صنعت  مشاورتی دفتر اور راکٹ سان کے تعاون سے تیار کردہ میزائل L-UMTAS جدید جنگ کے دوران بکتر بند خطرات کے خلاف موئثر نتائج  دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔

اسے فضا سے زمین پر یا زمین سے زمین پر مار کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

میزائل زیادہ سے زیادہ 8 کلو میٹر  اور کم سے کم 500 میٹر تک مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے  اور دن بھر اور رات بھر میں ہر طرح کے موسمی حالات میں فرائض ادا کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں