ترکی: شعبہ صحت میں سرمایہ کاری نے پھل دینا شروع کر دیا

طبّی سیاحت  کے سلسلے میں دارالحکومت انقرہ  میں منعقدہ ترکی۔یوکرائن ہیلتھ ٹوئرازم پروکیورمنٹ کمیٹی کے ساتھ دونوں ملک صحت کے شعبے میں تعاون کریں گے

701301
ترکی: شعبہ صحت میں سرمایہ کاری نے پھل دینا شروع کر دیا

ترکی میں صحت کے شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری پھل دینا شروع ہو گئی ہے۔

طبّی سیاحت  کے سلسلے میں دارالحکومت انقرہ  میں منعقدہ ترکی۔یوکرائن ہیلتھ ٹوئرازم پروکیورمنٹ کمیٹی کے ساتھ دونوں ملک صحت کے شعبے میں تعاون کریں گے۔

وزارت اقتصادیات کے تعاون سے  جاری پروجیکٹ  کے ساتھ ہیلتھ ٹوئر ازم  میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

وزارت صحت  کے مشیر ایرگین ایر بِردال نے کہا ہے کہ یوکرائن   کے ساتھ ترکی کے دو طرفہ تعلقات اچھے ہیں اور توقع ہے کہ یہ خوشگوار تعلقات  ترکی کے لئے ہیلتھ ٹوئر ازم   میں بھی مفید ثابت ہوں گے۔

ایرگین ایر بِردال نے کہا کہ ترکی کے سال 2023 کے اہداف میں ہیلتھ ٹوئر ازم  کے حوالے سے شہری ہسپتال بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔



متعللقہ خبریں