متحدہ امریکہ کی طیاروں کے کیبن میں الیکٹرانک آلات پر پابندی کوئی درست قدم نہیں ہے: وزیر مواصلات

ٹھ   ممالک کے دس شہروں  سے متحدہ امریکہ  کو جانے والی پروازوں  میں کیبن میں الیکٹرانک  لے جانے پر لگائی جانے والی پابندی  کو  غیر مناسب قدم  قرار دیا ہے اور اسے متحدہ امریکہ کے لیے بھی  ایک اچھا قدم نہیں قرار دیا  ہے

696113
متحدہ امریکہ کی طیاروں کے کیبن میں الیکٹرانک آلات پر پابندی کوئی  درست قدم نہیں ہے: وزیر مواصلات

وزیر مواصلات احمد ارسلان  نے کہا ہے کہ متحدہ امریکہ   کی جانب سے کیبن میں  الیکٹرناک اشیا کی پابندی لگا کر کوئی اچھا قدم نہیں اٹھایا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ   ممالک کے دس شہروں  سے متحدہ امریکہ  کو جانے والی پروازوں  میں کیبن میں الیکٹرانک  لے جانے پر لگائی جانے والی پابندی  کو  غیر مناسب قدم  قرار دیا ہے اور اسے متحدہ امریکہ کے لیے بھی  ایک اچھا قدم نہیں قرار دیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول جہاں سے  ہر سال  80 ملین افراد  پرواز کرتے ہیں کو کسی دوسرے ہوئی اڈے سے مکس مت کریں۔  انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زیادہ تر توجہ   مسافروں کے آرام  اور سکون کی جانب  مبذول کیے ہوئے ہیں  اور اس قسم کے اقدامات سے مسافروں  کے آرام  و سکون  کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی پابندیوں کو ختم کرنے یا  کم کرنے کے بارے میں متحدہ امریکہ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرکش ائیر لائین نے  متحدہ امریکہ کی جانب سے  آٹھ مختلف ممالک کے دس ہوائی اڈوں  سے متحدہ امریکہ کے لیے پرواز کرنے والے طیاروں  کے  کیبن  میں مسافروں سے  موبائل ٹیلی فون  کے علاوہ کسی دیگر الیکٹرانک آلات کو  کیبن کے اندر نہ لے جانے  کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کردیا تھا۔

جن ہوائی اڈوں سے امریکہ جانے والی پروازوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اردن کے دارالحکومت اومان کا کوئن عالیہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مصر کا قاہر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ترکی کا اتاترک ایئرپورٹ استنبول، سعودی عرب میں جدہ کا کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ، مراکش کا محمد پنجم انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، قطر کا حماد انٹرنیشنل دوحا، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظہبی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں