جاپان: توانائی بچت کا آغاز،دوعام بلب خریدیں ایک لیڈ قمقمہ مفت پائیں

معلوم ہوا ہے کہ  اس مقصد کے لیے برقی سازو سامان فروخت کرنے والی دوکانیں اب  صارفین کو دو عدد بلب خریدتے وقت ایک عدد LED بلب مفت دیں گے تاکہ شہر میں توانائی کی بچت کو ممکن بنایا جا سکے

661587
جاپان: توانائی بچت کا آغاز،دوعام بلب خریدیں ایک لیڈ قمقمہ مفت پائیں

جاپانی صدر مقام ٹوکیو   میں توانائی  کی بچت  کےلیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

 معلوم ہوا ہے کہ  اس مقصد کے لیے برقی سازو سامان فروخت کرنے والی دوکانیں اب  صارفین کو دو عدد بلب خریدتے وقت ایک عدد LED بلب مفت دیں گے۔

 واضح رہے کہ LEDبلبوں کی اوسطا عمر دس  سال  اور  روشنی کی مقدار عام بلب کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہوتی  ہے ۔

 تاہم  ٹوکیو   انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک  عام بلب کی قیمت LED کے مقابلے میں کافی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے صارفین   اس کا استعمال کرتے ہیں اور  حکومت    LED قمقموں کی مفت تقسیم     کےلیے قومی خزانے  پر  1٫8 ارب ین  کا بوجھ ڈالے گی    جو کہ سمجھ سے باہر ہے۔

 



متعللقہ خبریں