شامی بچوں میں پانی سے مرض میں مبتلا ہونے کے خدشات پائے جاتے ہیں، یونیسف

علاقے کے عوام  محض  مہنگے  داموں   پانی خریدتے ہوئے   اپنی روز مرہ کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش   کر رہے ہیں

646373
شامی بچوں میں پانی سے مرض میں مبتلا ہونے کے خدشات پائے جاتے ہیں، یونیسف

اقوام متحدہ کے   ادارہ برائے   اطفال یونیسف  کے ترجمان  کرسٹوف بولیراچ  کا کہنا ہے کہ  شام میں   بچوں میں پانی  سے  لگنے والے مرض کے خطرات   کا خدشہ   لاحق ہے۔

اقوام متحدہ  کے جنیوا  دفتر    میں  پریس  بریفنگ دینے والے   یونیسف کے ترجمان  نے واضح کیا ہے کہ  دمشق کے مشرقی    مضافات  میں واقع وادی  بارادا  میں  ہونے والے تصادم   سے  پانی دو مرکزی    وسائل  کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ   علاقے کے عوام  محض  مہنگے  داموں   پانی خریدتے ہوئے   اپنی روز مرہ کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش   کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ   یونیسف نے  شام میں   صاف پانی مہیا کرنے کے  لیے   دمشق کے جوار کے  120  کنوؤں  کی تعمیر  کی ہے جس سے شہر کی پانی کی ضرورت کے ایک  تہائی حصےکوپورا کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں