حکومت کیوبا اور گوگل میں معاہدہ

گوگل اور  متعلقہ کمپنی کے درمیان دارالحکومت ہوانا میں یہ معاہدہ طے ہوا  جس کے نتیجے میں اب کیوبا کی عوام بھی گوگل ،یو ٹیوب  اور جی میل کی سہولت سے فائدہ اٹھائے گی

629418
حکومت کیوبا اور گوگل میں معاہدہ

کیوبا  کی سرکاری ٹیلی مواصلاتی کمپنی ETECSA اور  گوگل کے درمیان  معاہدہ طے ہو گیا ہے۔

 گوگل اور  متعلقہ کمپنی کے درمیان دارالحکومت ہوانا   میں یہ معاہدہ طے ہوا  جس کے نتیجے میں اب کیوبا کی عوام بھی گوگل ،یو ٹیوب  اور جی میل کی سہولت سے فائدہ اٹھائے گی ۔

 واضح رہے کہ کیوبا میں انٹر نیٹ کی رفتار دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے  جہاں گھروں کی اکثریت بھی  اس سے محروم ہے ۔

 کیوبا میں اس وقت انٹر نیٹ کی فی گھنٹہ اجرت دو امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔

یاد رہے کہ  امریکی صدر براک اوباما کے دورہ کیوبا کے دوران   تعلیم،صحت اور مواصلاتی شعبوں میں   تعاون  کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں