"سپرمون" کا نظارہ،بڑا دلکش بڑا پیارا

سپر مون تقریباً 70 سال بعد رونما ہوا جو کہ معمول کے بدر کامل سے 14 گنا بڑااور 30 فیصد زیادہ روشن تھا جسے استنبول کے باسیوں نے انتہائی ذوق سے دیکھا

610881
"سپرمون" کا نظارہ،بڑا دلکش بڑا پیارا

"  سپر مون" کا نظارہ استنبول کے باسیوں کےلیے کسی  معجزے سے کم نہیں تھا۔

 استنبول یونیورسٹی کی  جانب سے شہر کے ایک  موزوں ترین مقام پر استنبول کے شہریوں  نے   سپر مون کا نظارہ کیا ۔

 یہ چاند تقریباً 70 سال بعد رونما ہوا جو کہ معمول کے بدر کامل سے 14 گنا بڑااور 30 فیصد زیادہ روشن تھا۔

 استنبول  کی فضا پر اُس وقت بادل منڈلا رہے تھے مگر  اس کے باوجود  شہریوں کی کثیر تعداد   اس چاند کا  نظارہ کرنے کےلیے بیتاب تھی ۔

 ماہرین کا کہنا ہےکہ  اس چاند کے   25 نومبر 2034  تک  دنیا کے اس قدر  قریب آنے کا امکان کم ہے ۔



متعللقہ خبریں