خدارا ہماری نسلوں پر رحم کر اے اشرف المخلوقات

ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے لگائے جانے والے اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے تسلسل میں سن  2020تک ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی تعداد میں دو تہائی کمی واقع ہو جائے گی

598204
خدارا ہماری نسلوں پر رحم کر اے اشرف المخلوقات

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 1970کے بعد سے جنگلی حیاتیات کی آبادی میں 58فیصد کمی ہوئی ہے۔

زولوجیکل سوسائٹی آف لندن اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے لگائے جانے والے اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو سن  2020تک ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی تعداد میں دو تہائی کمی واقع ہو جائے گی۔

اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سے سب سے زیادہ نقصان ان جانوروں کو ہوگا جو جھیلوں، دریاوں اور نم  آلود زمینوں پر رہتے ہیں۔
جنگلی حیات میں اس کمی کی بڑی وجوہات میں ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی اور جنگلی جانوروں کی تجارت شامل ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف میں سائنس اینڈ پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر مائک بیریٹ کا کہنا ہے کہ یہ کافی حد تک واضح ہے کہ ہم جنگلی حیوانات کی آبادی میں مسلسل کمی دیکھیں گےلیکن میرے خیال میں اب ہم اس نقطے پر پہنچ چکے ہیں جہاں اس کے لیے کوئی معذرت موجود نہیں ہو۔

 رپورٹ میں پرندوں، مچھلیوں، ممالیہ، خشکی اور تری دونوں پر رہنے والے جانور اور رینگنے والے جانوروں کی جمع کی گئی 3700 مختلف انواع پر تجزیہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ رپورٹ جو کہ 2014میں شائع کی گئی تھی میں کہا گیا تھا کہ دنیا میں جنگلی جانوروں کی تعداد گزشتہ 40سالوں میں نصف رہ گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں