خلائی تہذیب کی تلاش نامی منصوبہ،ابتدائی نتائج نے چونکا دیا

مشہور برطانوی ماہر فزکس  اسٹیفن ہاکنگ  کی جانب سے  خلائی تہذیب کی  تلاش نامی منصوبے  کے ابتدائی نتائج کی روسےتقریباً 2٫5 ملین  ستاروں میں سے 234 پر بعض غیر معمولی  حرکات  معلوم کی گئی ہیں جس سے خلائی تہذیب  کی تلاش میں مدد ملے گی

594234
خلائی تہذیب کی تلاش نامی منصوبہ،ابتدائی نتائج نے چونکا دیا

  خلائی مخلوق  کے وجود کے بارے میں  سائنس دانوں نے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔

 روس ارب پتی  شخصیت یورو میلنار اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ   کے مالی تعاون  سے  مشہور برطانوی ماہر فزکس  اسٹیفن ہاکنگ  کی جانب سے  خلائی تہذیب کی  تلاش نامی منصوبے  کے ابتدائی نتائج سامنے آئے  ہیں۔

 ان نتائج کی رو سے  تقریباً 2٫5 ملین  ستاروں میں سے 234 پر بعض غیر معمولی  حرکات  معلوم کی گئی ہیں جس سے خلائی تہذیب   کی تلاش میں مدد ملے گی ۔

 ہاکنگ کا کہنا ہے کہ  یہ دنیا  سے باہر خلا ٫ میں   بھی   مخلوق آباد ہو سکتی ہیں مگر اگر یہ خلائی مخلوق دنیا کی طرف بڑھی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے۔

اس سے پیشتر بھی  ہاکنگ نے  متعدد بار متنبہ کیا تھا کہ خلائی مخلوق  ہم انسانوں کے لیے تباہ کن ثابت  ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں