تحفظ ماحولیات اجلاس: ہائڈروفلورو کاربن گیس کے اخراج میں کمی لانے کا فیصلہ

ماحولیاتی تحفظ اور عالمی وحدت میں کمی کے لیے دنیا کے 200 ممالک نے گرین ہاؤس گیسز یعنی ہائیڈرو فلورو کاربنز کو محدود کرنے سے متعلق ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے

590427
تحفظ ماحولیات اجلاس: ہائڈروفلورو کاربن گیس کے اخراج میں کمی لانے کا فیصلہ

ماحولیاتی تحفظ اور عالمی وحدت میں کمی کے لیے دنیا کے 200 ممالک نے گرین ہاؤس گیسز یعنی ہائیڈرو فلورو کاربنز کو محدود کرنے سے متعلق ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ برس ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پیرس میں ہونے والے تاریخی معاہدے کے بعد عالمی برادری کا یہ پہلا  تجربہ  تھا کہ ہائیڈرو فلورو کاربنز یا ایچ ایف سی کے اخراج سے متعلق کیا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

روانڈا میں اجلاس کے دوران  جاری مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت 2019 کے آغاز سے ہائیڈرو فلورو کاربنز کے استعمال میں بتدریج کمی کی جائے گی ۔

ان ممالک میں امریکہ  بھی شامل ہےجبکہ چین سمیت 100 ممالک  اس حوالے سے 2024 میں اقدام کرنا شروع کریں گے جب ہائیڈرو فلورو کاربنزکا  استعمال سب سے زیادہ ہو گا ۔

یاد رہے کہ چین دنیا میں کاربن کا اخراج کرنے والا سب سے بڑا ملک ہےجبکہ بھارت، پاکستان اور کچھ خلیجی ریاستوں  کا کہنا ہے کہ اُن کی معیشت ابھی ترقی کے مراحل میں ہے اس لیے اُنھیں اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے 2028 تک کی مہلت دی جائے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے آئندہ اجلاس 2017 میں ہو گا جس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ ہائیڈرو فلورو کاربنز میں کمی کے لیے کتنے ارب ڈالر درکار ہیں ۔

 واضح رہے کہ ہائیڈرو فلورو کاربنز کا استعمال ایئر کنڈیشنز اور فریجوں میں ہوتا ہے



متعللقہ خبریں