نوٹ سیون پھٹ پڑتاہے بھائی مت لینا:سام سنگ نے فون کی تیاری ہی روک دی

کورئین موبائل ساز کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے گیلیکسی نوٹ سیون کی تیاری مسلسل پھٹنے کی خبریں موصول ہونے کے جواز میں معطل کر دی ہے

587078
نوٹ سیون پھٹ پڑتاہے بھائی مت لینا:سام سنگ نے فون کی تیاری ہی  روک دی

سام سنگ نے اپنے نئے گیلیکسی نوٹ سیون کی   تیاری معطل کر دی ہے۔

 کورئین موبائل ساز کمپنی کے اس نئے فون کی بیٹری پھٹنے کی اطلاعات تواتر سے آ رہی ہیں۔

سام سنگ نے چند ہفتے قبل مارکیٹ سے یہ تمام فون واپس منگوا لیے تھے۔

 بتایا جا رہا ہے کہ گرم ہونے پر اس موبائل فون کی بیٹری پھٹ جاتی ہے اور آگ لگ جاتی ہے۔

معلوم ہوا  ہے کہ سام سنگ نے یہ فیصلہ جنوبی کوریا، امریکہ اور چین کے حکام کی جانب سے صارفین کی سلامتی سے متعلق تعاون کرتے ہوئے کیا ہے اور اب گیلیکسی نوٹ سیون کی تیاری روک دی گئی ہے۔ سام سنگ کے ایک سپلائر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سلسلے میں ویت نام میں قائم سام سنگ کی بین الاقوامی  ترسیل  کا ذمہ دار پلانٹ بھی اب اس فون کی تیاری روک چکا ہے۔

اس سے قبل دنیا کے اس سب سے بڑے موبائل ساز ادارے نے اگست کی 19 تاریخ کو یہ فون متعارف کروایا تھا اور مارکیٹ میں لانے کے صرف ایک ہی ماہ میں ڈھائی ملین موبائل فون صارفین تک پہنچ گئے تھے، جنہیں بعد میں واپس منگوایا گیا۔ اس فون کے حوالے سے مسلسل یہ  خبریں  سامنے آئی تھیں کہ فروخت کیے گئے چند گیلیکسی نوٹ سیون    کی بیٹری گرم ہونے پر پھٹ پڑی بعد میں ان موبائل کے جگہ دیے گئے فون سیٹس کے حوالے سے بھی یہی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

یاد رہے کہ  ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اُس وقت خالی کرانا پڑا تھا  جب وہاں ایک مسافر کے گیلیکسی نوٹ سیون نے آگ پکڑ لی تھی۔

 اس جہاز پر مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت مجموعی طور پر 75 افراد سوار تھے جنہیں  طیارےسے نکالا گیا۔

 



متعللقہ خبریں