چین میں فارمی مرغیوں کی افزائش بند

حکومت چین نے حالیہ دنوں کے دوران  ملک میں عوام  میں انساسی غدود کی خرابی کا باعث بننے والے مرغی کے گوشت پر پابندی لگانے کا  فیصلہ کیا ہے

584920
چین میں فارمی مرغیوں کی افزائش بند

حکومت چین نے   حالیہ دنوں کے دوران  ملک میں   عوام  میں انساسی غدود کی خرابی کا باعث بننے والے مرغی کے گوشت پر پابندی لگانے کا  فیصلہ کیا ہے۔

 بتایا گیا ہےکہ غدود کی خرابی سے  بیشتر انسانوں میں نظام تنفس کی بیماریاں  بڑھ رہی  ہیں   جس کی وجہ  مرغی کے گوشت میں پائے گئے مخصوص  لحمیات بتائی گئی ہے۔

 وزارت صحت نے  فارمی مرغیوں کے استعمال پر  پابندی  عائد کرتےہوئے متعلقہ کمپنیوں کو اُن کی افزائش روکنے کا  پابند بنایا ہے  بصورت دیگر  بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

  یاد رہے کہ فارمی  مرغیاں پالنے والی کمپنیاں   چوزوں کو  مختلف قسم کے  انجیکشن  لگوا کر اور دانے میں مختلف ادویات  مل کر جلد بڑا کرنے کی کوشش کرتی ہیں جن سے یہ چوزے دو مہینے میں ہی ہٹی کٹی مرغیوں میں  تبدیل ہو جاتے ہیں  تاکہ  کم عرصے میں زیادہ منافع حاصل ہو سکے ۔



متعللقہ خبریں