نوبل 2016 کے بعض خوش نصیب ناموں کا اعلان

سن 2016 کے نوبل انعامات کےلیے  برطانوی ماہرین  فزکس ڈیوڈ ٹولس ،ڈنکن ہالڈین اور مائیکل  کوسٹر  لیٹز    کو مستحق قرار دیا گیا ہے

582572
نوبل 2016 کے بعض خوش نصیب ناموں کا اعلان

سن 2016 کے نوبل انعامات کےلیے  برطانوی ماہرین  فزکس ڈیوڈ ٹولس ،ڈنکن ہالڈین اور مائیکل  کوسٹر  لیٹز    کو مستحق قرار دیا گیا ہے۔

 اسٹاک ہوم میں  موجود نوبل کمیٹی   نے  ان تینوں ماہرین کو  مقناطیسی  مواد اور دھاتوں     کی ساختوں میں    بعض تبدیلیاں لانے اور جدت پیدا کرنے پر یہ  انعام دیا ہے۔

ان سائنس دانوں کے درمیان  1 ملین ڈالر کی رقم تقسیم ہوگی۔

علاوہ ازیں،اس سال کا طب کا نوبل انعام جاپانی ماہر حیاتیات یوشینوری اوسومی کو ’آٹوفیجی‘ کے شعبے میں ان کی شاندار تحقیق پر دیا گیا ۔

آٹوفیجی ری سائیکلنگ کا وہ عمل ہے، جس کے ذریعے خستہ حال زندہ خلیے خود اپنی مرمت کر لیتے ہیں۔

نوبل کا شعبہ کیمیا  کا انعام  کل  دیا جائے گا جبکہ  عالمی امن کے  انعام  کی منتخب شخصیت کا  اعلان 7 اکتوبر کو کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں