مشتری کے چاند پر پانی کی نشاندہی،زندگی کے آثار ہو سکتےہیں: ناسا

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا حکام نے کہا ہے کہ مشتری سیارے کے چاند" یوروپا "پر پانی موجود ہوسکتاہے جس کی وجہ سے وہاں پرخلائی مخلوق کا وجود ممکن ہے

577804
مشتری کے چاند پر پانی کی نشاندہی،زندگی کے آثار ہو سکتےہیں: ناسا

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا حکام نے کہاہے کہ مشتری سیارے کے چاند" یوروپا "پر پانی موجود ہوسکتاہے.ہبل دوربین کے ذریعے پانی کے بخارات کی نشاندھی کی گئی،حکام کے مطابق یوروپا پر خلائی مخلوق کا وجود ممکن ہے۔

خبر  کے مطابق ناسا حکام نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ناسا کی خلائی دور بین نے مشتری کے 67چاندوں میں سے ایک چاند "یوروپا "پر پانی کے بخارات کی نشاندہی کی اور یہ بخارات125 میل بلند ہوتے ہیں اور بعد میں بارش کی صورت میں برس کر ختم ہوجاتے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی خلائی دوربین کسینی نے سیارہ زحل کے چاند انسے لادس پر پانی کی نشاندہی کرچکاہے۔

ناسا حکام کا کہنا تھاکہ زمین پر جہاں پانی ہے وہاں زندگی کاوجود ہے اوراسی طرح یقین سے کہا جاسکتاہےکہ یوروپا پر بھی خلائی مخلوق کا وجود ہوسکتاہے۔

 یاد رہے کہ برطانوی ماہر طبیعات اسٹفین ہاکنگ نے کہاہے کہ خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے سے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں