دنیا کا بلند ترین شیشے کا پل بند کر دیا گیا

شیشے کے اس ُل سے روازنہ 8 ہزار افراد کو گزرنے کی اجازت دی گئی تھی اس کی گنجائش میں اضافے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے

564583
دنیا کا بلند ترین شیشے کا پل بند کر دیا گیا

چین کے صوبے ہونان میں واقع  زینگ جیاجے پہاڑیوں پر34 لاکھ ڈالرکی لاگت سے تعمیرمعلق پل کوہنگامی طورپر”اپ گریڈ” کرنے کے فیصلے کے بعد بند کردیا  گیا ہے۔

اس پل کی راہداری 6 میٹرچوڑی ہے جس میں شفاف شیشے کے 99 پینل لگائے گئے ہیں جو ایک وقت میں 800 افراد کا وزن برداشت کرسکتے ہیں، اس کا ڈیزائن اسرائیلی آرکیٹکٹ ہائم نے تیارکیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ  ابتک پُل پرکوئی حادثہ  پیش نہیں آیاا اور نہ  ہی اس میں کوئی دراڑ وغیرہ  آئی ہے، البتہ روزانہ 8000 لوگوں کو اس پل سے گزرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم یہاں روزانہ اس سے 10 گنا زیادہ تعداد میں لوگ آنا چاہتے تھے جس کے باعث اب اس پل کو مزید وسعت اور پختگی دی جائیگی۔

تاہم حکام نے اس پُل کو آمدورفت کے لیے دوبارہ  کب کھولے جانے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں