ٹرکش اسٹریم منصوبے کے حوالے سے پیش رفت
نوواک نے صدر رجب ایردوان کی روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں صدرِ روس ولادیمر پوٹن سے ملاقات کے بعد اعلانات جاری کیے
روسی وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک کا کہنا ہے کہ ٹرکش اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے کی پہلی کڑی کو سن 2019 کے دوسرے عشرے میں شروع کیا جا سکتا ہے۔
نوواک نے صدر رجب ایردوان کی روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں صدرِ روس ولادیمر پوٹن سے ملاقات کے بعد اعلانات جاری کیے۔
ٹرکش اسٹریم منصوبے میں پہلی پائپ لائن کی سن 2019 کے دوسرے عشرے میں نشاط شروع کیے جاسکنے کی وضاحت کرنے والے نوواک نے بتایا کہ "ہم ترک وزارتِ توانائی کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں رہیں گے۔"
انہوں نے بتایا کہ کل کی ملاقات کے نتیجے میں اس حوالے سے ایک ورکنگ گروپ قائم کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترکی کو قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی کا معاملہ تا حال ایجنڈے میں نہ ہونے کی جانب اشارہ کرنے والے الیگزنڈر نے بتایا کہ "اسوقت منصوبے کے حوالے سے دو حصوں کی تعمیر کا خیال پایا جاتا ہے۔ تا ہم بعد کے لیے ہر چیز ممکن ہے۔ "