سویوز کو خلاء میں بھیج دیا گیا

روس، امریکہ  اور جاپان  کے خلابازوں کے ساتھ سویوز کیپسول کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کے لئے قزاقستان  کی بائے کونر بیس سے چھوڑ  دیا گیا

525284
سویوز کو خلاء میں بھیج دیا گیا

روس، امریکہ  اور جاپان  کے خلابازوں کے ساتھ سویوز کیپسول کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کے لئے قزاقستان  کی بائے کونر بیس سے چھوڑ  دیا گیا ہے۔

سویوز کیپسول کو مقامی وقت  کے مطابق 7 بجکر 36 منٹ پر چھوڑا  گیا اور 10 منٹ کے بعد  یہ مدار میں داخل ہو گیا۔

دو دن کے سفر کے بعد کیپسول کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سویوز کیپسول  میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجے جانے والے روسی کاسمونوٹ اناتولی ایوانشین، امریکی خلاء باز  کیٹ روبنسن اور جاپانی خلاء باز تاکویا اونیشی خلائی اسٹیشن پر امریکی جیف ولئیمز، روسی اولیگ سکریپوچکا اور الیکسی اووچینن پر مشتمل ٹیم میں شامل ہو ں گے۔

ولئیمز، سکریپوچکا اور اووچینن ماہِ مارچ سے لے کر اب تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فرائض ادا کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں