دنیا 4 جولائی کو ایک تاریخی  لمحے سے گزری

ناسا کی خلائی گاڑی جونو اپنے 5 سالہ سفر کو مکمل کر کے مشتری کے مدار میں داخل ہو گئی ہے

524222
دنیا 4 جولائی کو ایک تاریخی  لمحے سے گزری

دنیا 4 جولائی کو ایک تاریخی  لمحے سے گزری۔

ناسا کی  خلائی گاڑی  جونو نے اپنے 5 سالہ سفر کو مکمل کر لیا۔

گاڑی کو امریکہ  کی ریاست فلوریڈا  کی کیپ کارنیوال نیول ائیر بیس سے 5 اگست 2011 کو خلاء میں  چھوڑا گیا ۔

اس گاڑی کا مشن نظام شمسی کے سب سے بڑے سیّارے   مشتری   کے رازوں کی پردہ کشائی کے لئے خلاء میں بھیجا گیا اور 5 سال کے بعد گاڑی جیوپیٹر کے مدار میں داخل ہو گئی  ہے۔

اس کے بعد کے دنوں میں گاڑی کی مدد سے سائنس دان سیاّرے سے متعلق اپنے سوالات کے جواب حاصل کر سکیں گے۔

مثلاً مشتری کی انتہائی   مقناطیسیت کیسے تشکیل پائی اورمشتری کے ماحول کے نیچے اصل میں کیا کیا کچھ ہے کا جواب حاصل کیا جا سکے گا۔

 یہاں تک کہ  اس پہلو پر بھی روشنی دالی جا سکے گی کہ نظام شمسی اور دیگر سیاّروں کی تشکیل پر بھی روشنی ڈالی جا سکے گی۔



متعللقہ خبریں