ترکی میں آئندہ کے دو ماہ میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی
ایجین اور بحیرہ روم کے علاقوں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جو کہ قدرتی آفات کی سطح کو تشکیل دیتا ہے
استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی کی فکیلٹی آف ایرو نیٹیکل کے شعبہ میٹرولو جی انجنیئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر اورہان شن کا کہنا ہے کہ ترکی کے ایک وسیع رقبے پر درجہ حرارت میں اضافہ قدرتی آفات کی سطح تک آن پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ "ایجین اور بحیرہ روم کے علاقوں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جو کہ قدرتی آفات کی سطح کو تشکیل دیتا ہے۔
شن کے مطابق قدرتی آفت کا مطلب قطعی طورپر زلزلےا ور سیلاب نہیں ہے، شدید گرمی بھی قدرتی آفت کے زمرے میں آتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ کے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے ، جبکہ امسال دنیا بھر میں گرمی کا زور اپنے جوبن پر ہو گا۔ جولائی اور اگست کے مہینوں میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔