جاپان کیطرف سے کھیتوں کی حفاظت کرنے والے کیڑے مار ڈرون  تیار

جاپان نے کھیتوں کی حفاظت کرنے والا ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو عین اسی مقام پر کیڑے مار دوا چھڑکتا ہے جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

516843
جاپان کیطرف سے کھیتوں کی حفاظت کرنے والے کیڑے مار ڈرون  تیار


 

جاپان نے کھیتوں کی حفاظت کرنے والا ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو عین اسی مقام پر کیڑے مار دوا چھڑکتا ہے جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

جاپان کا تیارکردہ یہ جدید ڈرون فصل کی نگرانی میں وہ جگہیں بھی ڈھونڈ نکالتا ہے جہاں انسان کی نظرنہیں پہنچ پاتی۔ اس میں نصب تھرمل کیمرے رات کی تاریکی میں بھی فصل دشمن کیڑوں کو بھانپ کر ان کا خاتمہ کرتے ہیں۔

ڈرون اپنے تھرمل کیمرہ سے اندھیرے میں 50 سے زائد مختلف کیڑے مکوڑوں کو پہنچان سکتا ہے۔ تجرباتی طورپر جب اسے آلو اورسویابین کی فصلوں پرآزمایا گیا تو اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے اور انسانی مداخلت کے بغیر فصل دشمن کیڑوں کا صفایا کیا گیا۔

اس ڈرون میں روشنی خارج کرنے والا ایک آلہ بھی لٹکایا جاسکتا ہےجو کسی دوا کے بغیر خاص برق اورشعاع کو خارج کرکے کیڑوں کوایک جگہ جمع ہونے سے روکتا ہے اوریہ کام بھی عام کسان اپنے ہاتھوں سے نہیں کرسکتا۔ اگرچہ ایسے ڈرون پہلے بھی بنائے گئے ہیں لیکن یہ ڈرون جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور مکمل طور پر خود مختار ہے۔



متعللقہ خبریں