چین میں 242 سالہ قدیم  رینگنے والے جانور کے فوسل کی دریافت

چین کے صوبے یُن آن میں دریافت کئے گئے  اس فوسل کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈھانچہ 242 سالہ قدیم ہے اور مگرمچھ  کے سائز کے سمندری جانور کا ڈھانچہ ہے

486545
چین میں 242 سالہ قدیم  رینگنے والے جانور کے فوسل کی دریافت

چین میں 242 سالہ قدیم  رینگنے والے جانور کا فوسل دریافت ہوا ہے۔

چُن لی  ورٹیبریٹ پلیونٹولوجی  اور پلیونٹوروپولوجی انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں  کی طرف سے چین کے صوبے یُن آن میں دریافت کئے گئے  اس فوسل کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈھانچہ 242 سالہ قدیم ہے اور مگرمچھ  کے سائز کے سمندری جانور کا ڈھانچہ ہے۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ  اس جانور کے سر کی شکل ہتھوڑے سے مشابہہ تھی اور یہ سمندری جڑی بوٹیوں  پر انحصار کرتا تھا۔

اسکاٹ لینڈ  کے قومی عجائب گھر سے سائنس دان ڈاکٹر فراسر  کا کہنا ہے کہ یہ رینگنے والا جانور دریافت ہونے والا پہلا سمندری سبزی خور جانور ہو سکتا ہے۔

تحقیقات کے نتائج سائنس ایڈوانس جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں