کم خرچ بالا نشیں، دو گنا توانائی پیدا کرنے والے ٹربائن کی ایجاد
اس نئے ڈیزائن کے ذریعے محض 20 ٹرابائنوں کی مدد سے ایک ہزار مکانات کو بجلی کی فراہمی ممکن بن سکے گی
480916
ایک تیونسی توانائی فرم نے بلا پروں کے ونڈ ٹربائنز کی مدد سے بجلی کی پیداوار کو دو گنا کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اس نئے ڈیزائن کے ذریعے محض 20 ٹرابائنوں کی مدد سے ایک ہزار مکانات کو بجلی کی فراہمی ممکن بن سکے گی۔
اس سے قبل کے ٹربائنوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ چھوٹے سائز اور کم آواز پیدا کرنے والے ٹربائنز کہیں زیادہ توانائی پیدا کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں ان کی کم مالیت بھی سرمایہ کاروں کے لیے جاذب ِ نظر ہے، ان ٹربائنوں کو اولین طور پر ہندوستان میں نصب کیا جائیگا۔