سن 2016 امن و دوستی ریلی کا جرمنی سے آغاز

ریلی کا اہتمام سن 2005 سے ابتک ترکی کے بھی اشتراک سے ہو رہا ہے، جبکہ سن 2013 سے اسے ترکی کے برلن میں سفارتخانے کا تعاون بھی حاصل ہے

472091
سن 2016 امن و دوستی ریلی کا جرمنی سے آغاز

2016 دوستی و امن ریلی " الگوئے اوریئنٹ" جرمنی کے دارالحکومت برلن سے شروع ہو گئی ہے۔

ترکی سمیت تقریباً 20 ملکوں سے 360 گاڑیوں اور 600 مقابلہ کنند گان کے حصہ لینے والی یہ امن و دوستی ریلی ایک جانب سے ترکی کا تعارف کرانے میں خدمات فراہم کرے گی تو دوسری جانب ترک اور جرمن معاشروں کے درمیان قربت قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

ریلی کا اہتمام سن 2005 سے ابتک ترکی کے بھی اشتراک سے ہو رہا ہے، جبکہ سن 2013 سے اسے ترکی کے برلن میں سفارتخانے کا تعاون بھی حاصل ہے۔

ریلی کی امسال کی آخری منزل ترکی کا ساحلی علاقہ دالیان ہو گا اور اس ریلی میں شامل تمام تر گاڑیوں کو 20 مئی کو وزارت عظمی کے آفات و ہنگامی صورتحال کے ادارے کو بطور عطیہ دیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں