زیکا وائرس جسمانی نقائص کا سبب بن رہا ہے : محققین

امریکہ میں بیماریوں سے بچاؤ کے محکمہ سی ڈی سی نے تصدیق کی ہے کہ زیکا وائرس چھوٹے سر والے بچے پیدا ہونے کا سبب ہے

470845
زیکا وائرس جسمانی نقائص کا سبب بن رہا ہے : محققین

امریکہ میں بیماریوں سے بچاؤ کے محکمہ سی ڈی سی نے تصدیق کی ہے کہ زیکا وائرس چھوٹے سر والے بچے پیدا ہونے کا سبب ہے۔

بتایا گیا ہےکہ محکمہ اس بات پر مزید تحقیقات کر رہا ہے کہ زیکا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے چھوٹے سر والے بچوں میں دیگر دماغی اور نشونما کے کیا مسائل ہو سکتے ہیں۔

بعض محققین کا کہنا ہےکہ چھوٹا سر زیکا وائرس کا صرف ایک نتیجہ ہو سکتا ہے اور اس وائرس سے متاثرہ ماں کے ہاں پیدا ہونے والے بظاہر صحتمند بچے پر بھی اس کے اثرات ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وائرس سے متاثرہ بچوں کا سر اور دماغ پیدائش کے وقت غیر معمولی طور پر چھوٹا ہوتا ہے ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اس وائرس کا چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش سے تعلق سائنسی طور پر ثابت ہوا ہے اور پہلی مرتبہ ہی یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھروں سے پھیلنے والی یہ بیماری پیدائشی نقائص کا سبب بن سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں