گینی میں ایبولا وائرس دوبارہ پھیلنے لگا

گینی میں ایبولا وائرس کے پھیلاو اور ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خلاف سخت تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں

465033
گینی میں ایبولا وائرس  دوبارہ پھیلنے لگا

گینی میں ایبولا وائرس کے پھیلاو اور ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خلاف سخت تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

گینی جینڈر میری کے ترجمان ماماڈوُ الفا بیری نے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے فوج اور دیگر حفاظتی دستے چوکنا ہیں جنہوں نے سرکاری املاک، ہوٹل اور سیاحتی مقامات کی کڑی نگرانی شروع کر رکھی ہے۔

دریں اثنا ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ایبولا وائرس دوبارہ سے سر اٹھا رہا ہے جسے گزشتہ سال ختم کر دیا گیا تھا ۔

بتایا گیا ہےکہ اس وائرس کی وجہ سے اوائل سال سے اب تک 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادارہ صحت کا خیال ہے کہ گینی میں ہزاروں افراد اس وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں