ہم بچوں کے لئے سائنسی مراکز تشکیل دینے کی سوچ رکھتے ہیں

ترکی میں بھی نمائش کی چیزیں موجود ہیں لیکن ہم اس پہلو پر عجائب گھروں سے زیادہ عملی مراکز قائم کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔ فکری اشک

463709
ہم بچوں کے لئے سائنسی مراکز تشکیل دینے کی سوچ رکھتے ہیں

ترکی کے وزیر سائنس ، صنعت و تجارت فکری اشک نے کہا ہے کہ ہم نے ترکی میں سائنسی مراکز میں بچوں کے لئے مختلف میکانزم اور ٹوئر تشکیل دئیے ہیں۔

فکری اشک نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ترک ۔امریکی سائنس دانوں اور ماہرین تعلیم کی سوسائٹی کی کانفرنس میں شرکت کی اور اس کے بعد شکاگو میں سائنس و صنعت عجائب گھر کا دورہ کیا۔

عجائب گھر میں اشک نے نمائش کے لئے رکھے گئے نوادرات کا جائزہ لیا اور ان کی تاریخی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمائش کے لئے امریکہ کے پاس اہم سطح کا ذخیرہ موجود ہے، ترکی میں بھی نمائش کی چیزیں موجود ہیں لیکن ہم اس پہلو پر عجائب گھروں سے زیادہ عملی مراکز قائم کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ترکی میں سائنسی مراکز میں ایسے میکانزم اور سائنسی ٹوئرز کا اہتمام کیا ہے کہ جن کی مدد سے بچے سائنسی تجربات کر سکیں گے اور ان کا اطلاق کر سکیں گے۔



متعللقہ خبریں