ذہین انسانوں کو خوش ہونے کے لئے نسبتاً کم دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے

ذہین انسانوں کے برعکس ایسے انسان جن کا IQ کم ہو وہ پُر ہجوم جگہوں پر خود کو زیادہ خوش محسوس کرتے ہیں

455293
ذہین انسانوں کو خوش ہونے کے لئے نسبتاً کم دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے

ذہین انسانوں کو خوش ہونے کے لئے نسبتاً کم دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

برطانیہ کے اسکول آف اکنامکس اور سنگاپور منیجمنٹ یونیورسٹی کی طرف سے کروائی گئی مشترکہ تحقیق میں اس سوال کا جواب تلاش کیا گیا کہ " زندگی کو انسانوں کے لئے زیادہ قابل قبول بنانے والی چیز کیا ہے؟"

تحقیق کے سلسلے میں 18 سے 28 سال کے درمیان عمروں والے 15 ہزار افراد سے ملاقات کی گئی۔

تحقیق کے نتائج نفسیاتی جریدے " برٹش جرنل آف سائیکالوجی" میں شائع کئے گئے اور تحقیق میں دو بنیادی شواہد سامنے آنے۔

ان شواہد کے مطابق کم آبادی والے مقامات پر رہائش پذیر افراد زیادہ آبادی والے اور پُر ہجوم مقامات پر رہائش پذیر افراد کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

اسی طرح بعض انسان سماجی روابط میں اضافے سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

لیکن تحقیقی نتائج نے خاص طور پر اس بات کو ثابت کیا کہ ذہین انسانوں کے معاملے میں یہ صورتحال قابل قبول نہیں ہے۔

ذہین انسانوں کے برعکس ایسے انسان جن کا IQ کم ہو وہ پُر ہجوم جگہوں پر خود کو زیادہ خوش محسوس کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں