سیاہ سوراخ کا انوکھا منظر جس نے ماہرین فلکیات کو حیرت میں ڈال دیا

ساوتھ ایمپٹن یونیورسٹی کےماہرین فلکیات نے ایک سیاہ سوراخ کو انگارہ جیسا سرخ ہوتا دیکھا ہےجس میں ایک ہزار سورج کے برابر چمک تھی

452585
سیاہ سوراخ کا انوکھا منظر  جس  نے ماہرین فلکیات کو حیرت میں ڈال دیا

برطانوی ماہرین فلکیات نے کائنات کے بڑے پراسرار سیاہ سوراخ کا انوکھا نظارہ کیا ہے۔

ساوتھ ایمپٹن یونیورسٹی کےماہرین فلکیات نے ایک سیاہ سوراخ کو انگارہ جیسا سرخ ہوتا دیکھا ہےجس میں ایک ہزار سورج کے برابر چمک تھی۔

بین الاقوامی ماہرین فلکیات کے مطابق، انھوں نے ہماری کہکشاں جسے انگریزی میں "ملکی وے "کہا جاتا ہے میں موجود ایک سیاہ سوراخ سے خارج ہونے والی زبردست توانائی کی سرخ روشنیوں کو دیکھا ہے۔

نئی تحقیق کی رو سے ،فلک شناسی کے ماہرین نے ایک ((V404Cygniسیگنائے نامی کالے سوراخ کا مشاہدہ کیا ہےجس نے گردش کرتے ہوئے ایک ستارے سے بڑی مقدار میں مادہ ہضم کیاا اور اس عمل کے دوران اس سیاہ سوراخ سے انتہائی طاقتور روشنیوں کا اخراج ہوا تھا۔

یہ متاثر کن نظارہ گزشتہ سال جولائی میں دریافت کیا گیا تھا اور سائنس دانوں نے تب اُس دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے بارے میں مطالعہ کیا تھا۔

محققین کے مطابق یہ زبردست چمک، حالیہ سالوں میں بلیک ہولز سے نکلنے والی زیادہ چمکدار روشنیوں میں سے تھی۔



متعللقہ خبریں