دنیا کی سب سے خوش و خرم قوم کونسی ہے جاننا چاہیں گے

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل سلوشن نیٹ ورک آف دی ارتھ انسٹی ٹیوٹ، کولمبیا یونیورسٹی کی جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں جائزہ لیا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک ایسے ہیں جن کے عوام خوش ہیں اور اُن کی خوشی کی وجہ کیا ہے

452498
دنیا کی سب سے خوش و خرم قوم کونسی ہے جاننا چاہیں گے

دنیا کے خوش و خرم ترین ممالک کی فہرست میں ڈنمارک نے سوئٹزرلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل سلوشن نیٹ ورک آف دی ارتھ انسٹی ٹیوٹ، کولمبیا یونیورسٹی کی جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں جائزہ لیا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک ایسے ہیں جن کے عوام خوش ہیں اور اُن کی خوشی کی وجہ کیا ہے۔

گزشتہ سال سوئٹزر لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق شام اور افغانستان کے علاوہ باقی آٹھ افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں۔

157 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 92واں نمبر ہے،ترکی کا 78 واں جبکہ بھارت اس فہرست میں 118ویں نمبر پر ہے۔

دنیا کے خوش ترین ممالک میں سرفہرست ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، کینیڈا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور سوئیڈن ہیں۔

گزشتہ سال ڈنمارک اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ اور آئس لینڈ کے بعد تیسرے نمبر پر تھا۔

فہرست میں امریکہ کا 13 واں، برطانیہ کا 23 واں، فرانس کا 32 واں اور اٹلی کا 50 واں نمبر ہے۔



متعللقہ خبریں