نفرت انگیز پیغامات کو ویب سائٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ

یورپ میں آن لائن نفرت آمیز پیغامات نے اندیشے پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں، یورپی یونین

449381
نفرت  انگیز پیغامات کو ویب سائٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ

یور پی یونین نے فیس بک اور ٹویٹر کی طرح کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جگہ پانے والے نفرت انگیز پیغامات کو ہٹانے کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔

اس موضوع کو یورپی یونین کے وزراء قانون و داخلہ کے اجلاس میں زیر بحث لایا گیا ۔

یورپی یونین کمیشن کے افسر ویرا جورووا نے پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یورپ میں آن لائن نفرت آمیز پیغامات نے اندیشے پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی فرموں کی اس حوالے سے ذمہ داریاں پائی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تذلیل و حقارت پر مبنی پیغامات کو مذکورہ ویب سائٹ سے خارج کرنے کے معاملے پر اصولی طور پر اتفاق رائے قائم کر لیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے مطابق ٹیکنالوجی فرمیں اطلاع پانے پر نسل، رنگ، مذہب، قوم و نسلی تعلق کے خلاف شدت و نفرت پر مبنی پیغامات کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کاروائی کریں گی۔



متعللقہ خبریں