بالوں کی قدرتی چمک کی بحالی کے لیے چند گھریلونسخے

بالوں کی خشکی کو ختم کرنے اور چمک کے لیے لیموں اور سیب کا جوس انہتائی مفید ہے

440175
بالوں کی قدرتی چمک کی بحالی کے لیے چند گھریلونسخے


انسان بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لیے نت نئے شیمپو او ہیئر کنڈیشنرز استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بالوں کا قدرتی حسن واپس نہیں آتا لیکن کچھ ایسے گھریلو نسخے بھی ہیں جو نہ صرف خشکی کو ختم کردیتے ہیں بلکہ بالوں کی قدرتی چمک، ریشمی پن اور کشش کو دوبارہ بحال کردیتے ہیں۔

سرکے، زیتون اور دہی سے علاج: ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکا بالوں کے لیے قدرتی کلیزنر کا کام کرتا ہے جسے مہینے میں ایک بار استعمال کیا جائے۔ شہر کے نمکین پانی کی وجہ سے بالوں میں سختی اور خشکی پیدا ہوجاتی ہے جس کے لیے زیتون کے تیل کا ایک چمچہ لے کر اسے دہی کے 2 چمچوں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ اس نسخے سے بالوں کا پی ایچ متوازن ہوگا اور بالوں کی قدرتی چمک واپس آجائے گی۔

سیب اور لیموں کا استعمال: بالوں کی خشکی کو ختم کرنے اور چمک کے لیے لیموں اور سیب کا جوس انہتائی مفید ہے جس کے لیے ایک چمچہ سیب کا جوس لے کر اس میں 2 چمچے لیموں کا رس ملا لیں اور شیمپو سے بال دھونے کے بعد اسے لگالیں اور ایک منٹ بعد سر دھو لیں۔ ماہرین کے مطابق سیب کے جوس کی تیزابیت بالوں کی بیرونی سطح کو لچکدار اور چمکدار بناتا ہے۔



متعللقہ خبریں