ترکی اہنی سرحدوں کی حفاظت کورال کے ذریعے کرے گا

ترک سائنسی و دفاعی صنعت ASELSANنے KORAL نامی اس دفاعی نظام کوایک تقریب کے دوران ترک مسلح افواج کے حوالے کیا

437639
ترکی اہنی سرحدوں کی حفاظت کورال کے ذریعے کرے گا

ترکی اب اپنی سرحدوں کی حفاظت کےلیےکورال نامی دفاعی ڈھال استعمال کرے گا۔

ترک سائنسی و دفاعی صنعت ASELSANنے KORAL نامی اس دفاعی نظام کوایک تقریب کے دوران ترک مسلح افواج کے حوالے کیا ۔

سیکریٹری دفاع پروفیسراسماعیل دیمیر نےبتایاکہ حالیہ سالوں کے دوران دنیااپنی دفاعی صلاحیتوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فوقیت دے رہی ہےجس کی وجہ سے koral بھی ترکی کی دفاعی قابلیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

بتایا گیا ہےکہ اس دفاعی نظام کو شام کی سرحد پر نصب کیا جائے گا۔

یہ جدید نظام سرحدوں کی حفاظت کرنے اور دشمن کے میزائلوں ان کے طیاروں اور ریڈارنظام کوناکا رہ بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔



متعللقہ خبریں