شمسی توانائی کے ساتھ چلنے والی بائیسکل کے ساتھ عالمی ٹوئر

سوٹزر لینڈ کے ڈیوڈ برینڈبرگر شمسی توانائی کے ساتھ چلنے والی بائیسکل کے ساتھ عالمی ٹوئر کے دوران ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل مین تیشے پہنچ گئے

436655
شمسی توانائی کے ساتھ چلنے والی بائیسکل کے ساتھ عالمی ٹوئر

سوٹزر لینڈ کے ڈیوڈ برینڈبرگر شمسی توانائی کے ساتھ چلنے والی بائیسکل کے ساتھ عالمی ٹوئر کے دوران ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل مین تیشے پہنچ گئے ہیں۔

برینڈربرگر 3 پہیوں والے بائیسکل کے ساتھ بندھے شمسی پینلوں سے ڈھکے 4 میٹر لمبے ٹرالر کے ساتھ عالمی ماحولیات کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر دنیا کا چکر لگا رہے۔

شمسی توانائی کے ساتھ چلنے والے اس بائیسکل کے ساتھ برینڈر برگر 7 ماہ سے سفر میں ہیں اور اس سفر میں انہوں نے جمہوریہ چیک، ہالینڈ، جرمنی، سلواکیہ ہنگری، رومانیہ، بلغاریہ، یونان اور ترکی سے گزرے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ترکی کے ضلع مُولا تک انہوں نے 8 ہزار 344 کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی بہت خوبصورت ملک ہے اور ترکی کے بعد وہ جارجیا، افغانستان، پاکستان اور چین جانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ سفر کب ختم ہو گا اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے۔



متعللقہ خبریں