سائنسی و علمی دنیا میں ہیجان پیدا کرنے والی ایک نئی دریافت

سائنسی و علمی دنیا میں ہیجان پیدا کرنے والی ایک نئی دریافت

431310
سائنسی و علمی  دنیا   میں  ہیجان  پیدا کرنے والی ایک  نئی دریافت

نامور فزکس دان البرٹ آئن شٹائن کی طرف سے ایک صدی پیشتر پیش کردہ تھیورم سچ ثابت ہو گیا ہے۔

متحدہ امریکہ میں سائنسدانوں نے کششِ ثقل کو مکمل طور پر سمجھنے کے سلسلے میں ایک چونکا دینے والی دریافت کی ہے۔

جس کے مطابق زمین سے ایک ارب نوری سال سے زیادہ مسافت پر واقع دو بلیک ہولز کے تصادم کی وجہ سے 'سپیس ٹائم' میں بدلاؤ کا مشاہدہ ہوا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کششِ ثقل کی ان لہروں کی پہلی مرتبہ نشاندہی سے علمِ فلکیات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ایک صدی قبل مشہور و معروف سائنس دان البرٹ آئن سٹائن نے 'عمومی اضافیت' کے نظریے میں ان لہروں کی موجودگی کے بارے میں پیشن گوئی کی تھی، تاہم کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی تلاش کے باوجود ایسی لہروں کی نشاندہی نہیں ہو سکی تھی۔



متعللقہ خبریں