ترکی میں زندہ خلیوں پر موئثر مادوں کو پیدا کیا جائے گا

ہمارا ہدف ترکی کو شعبہ صحت میں پہلے دنیا بھر میں ایک حوالے کی حیثیت میں لانا ہے۔ توئیگان گیوک ایر

428549
ترکی میں زندہ خلیوں پر موئثر مادوں کو پیدا کیا جائے گا

ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے ادویات کی پیداوار ، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ میں مقامی سرمایہ کاروں کو تعاون فراہم کرنے کے اعلان پر TRPHARM فارماسوٹیکل کے پلیٹ فورم سے پہلی دفعہ ترکی میں زندہ خلیوں پر موئثر مادوں کو پیدا کیا جائے گا۔

مقامی تحقیق میں ترکی سائنس دان کے نام پر بہجت بیماری کے علاج میں استعمال کرنے کے لئے نئے مالیکیول کی پیداوار دی جائے گی۔

TRPHARM کے چئیر مین توئیگان گیوک ایر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ترکی کو شعبہ صحت میں پہلے دنیا بھر میں ایک حوالے کی حیثیت میں لانا ہے۔

گیوک ایر نے کہا کہ اس سلسلے میں نہایت اہم اقدامات کئے گئے ہیں اور مقامی سرمایہ کار کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس حکمت عملی نے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ ہماری امید بھی بندھائی ہے اور ہماری ہمت بھی بڑھائی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ترکی میں بھی اہم فارماسوٹیکل فیکٹریاں قائم کی جائیں گی جس سے ادویات کی مقامی پیداوار ، تحقیق و توسیع کے کاموں میں اہم پیش رفت ہو گی۔



متعللقہ خبریں