سویڈن کے شاہ کارل گسٹاف کیطرف سےترک سائنسدان سنجار کوایوارڈ

پروفیسر ڈاکٹر عزیز سنجار کو ڈی این اے کے متاثرہ خلیات کو صحت یاب بنانے اور جینیٹک معلومات کو محفوظ رکھنے والے نقشے کی تیاری کیوجہ سے نوبل کیمیاء ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا تھا ۔

405861
سویڈن کے شاہ کارل گسٹاف کیطرف سےترک سائنسدان سنجار کوایوارڈ

ترک سائنسدان عزیز سنجار کو سویڈن کے دارالحکومت سٹالک ہالم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نوبل کیمیاء ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ انھیں یہ ایوارڈ سویڈن کے شاہ کارل گسٹاف نے پیش کیا ہے ۔
نوبل ڈپلومہ اور گولڈ میڈل کے علاوہ انھیں آٹھ لاکھ پچاس ہزار یورو کا چیک بھی دیا گیا ۔ سنجار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ سے ترکی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے جس سے مجھے از حد خوشی ہوئی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عزیز سنجار کو ڈی این اے کے متاثرہ خلیات کو صحت یاب بنانے اور جینیٹک معلومات کو محفوظ رکھنے والے نقشے کی تیاری کیوجہ سے نوبل کیمیاء ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں