حق زوجیت ہفتے میں کتنی بار: تحقیق نے بتا دیا

رشتہ ازدواج زندگی کی دیگر ضروریات کے علاوہ فطری جسمانی ضرورت کی تکمیل و تسکین کا ذریعہ بھی ہے جسےپورا کرنےکےلیے کتنی بار ادا کیا جائے آئیے بتاتے ہیں

394142
حق زوجیت ہفتے میں کتنی بار: تحقیق نے بتا دیا

رشتہ ازدواج زندگی کی دیگر ضروریات کے علاوہ فطری جسمانی ضرورت کی تکمیل و تسکین کا ذریعہ بھی ہے۔
اگرچہ اس میں دو آراءنہیں ہیں کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی اس تعلق کا بنیادی جزو ہے، البتہ اس کی ضرورت کس قدر ہے، یہ بات اکثر زیر بحث رہتی ہے۔
انسانی نفسیات پر تحقیق کرنے والے ادارے ’سوسائٹی فار پرسنیلٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی‘ نے اس موضوع پر ایک سائنسی تحقیق کے بعد بالآخر انکشاف کیا ہے کہ شادی شدہ زندگی کی مسرت کا راز فرائض کی بکثرت ادائیگی میں نہیں ہے، بلکہ تحقیق کے مطابق وہ جوڑے سب سے زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں جو ہفتے میں صرف ایک مرتبہ ازدواجی فرائض ادا کرتے ہیں۔
ایک دیگر تحقیق کی سربراہ ایمی میوز کا کہنا ہے کہ شریک حیات کے ساتھ آپ کا انتہائی قریبی تعلق بہت ضروری ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ آپ ہر روز ازدواجی فریضے کی ادائیگی کریں کیونکہ تحقیق کے مطابق اس کی کثرت کا ازدواجی خوشی سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نتائج 30 ہزار سے زائد امریکی افراد پر 40 سال سے زائد عرصہ تک کی جانے والی تحقیق کے بعد سامنے آئے ہیں۔
ڈاکٹر ایمی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ شادی شدہ جوڑے نوجوانوں ہوں یا عمر رسیدہ، ان کی شادی کو بہت کم وقت ہوا ہو یا بہت زیادہ وقت گزرچکا ہو، ہر صورت میں ہفتے میں ایک بار کی قربت کو ہی بہترین پایا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں