پاکستان:مفت لیپ ٹاپ کے ساتھ انٹر نیٹ کی بھی سہولت

وزیراعظم لیپ ٹاپ ا سکیم کے ذریعے لاکھوں طلبامیں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں اور اب اس کے ساتھ ان طلباکیلئے مفت تھری جی انٹرنیٹ کی سہولیت بھی مہیا کرنے فیصلہ کر لیا گیا

418701
پاکستان:مفت لیپ ٹاپ کے ساتھ انٹر نیٹ کی بھی سہولت

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعے لاکھوں طلبامیں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں اور اب اس کے ساتھ ان طلباکیلئے مفت تھری جی انٹرنیٹ کی سہولیت بھی مہیا کرنے فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے سیلولر کمپنی زونگ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، معاہدے کے تحت وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ایک لاکھ طلباکو مفت تھری جی ڈونگل بھی مہیا کی جائیں گے جن کے ذریعے وہ ابتدائی تین ماہ بالکل مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے تاہم اس کے بعد کمپنی کے پیکیجز کے حساب سے قیمت ادا کرنا ہو گی۔
ایچ ای سی اور زونگ نے معاہدہ طے پانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک بھر کے طلبا وطالبات کو بہترین انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ تعلیمی میدان میں اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔
اس معاہدے کے تحت تھری جی ڈونگل حاصل کرنے والے طلبا ملک بھر میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریی تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے جو اس سے قبل صرف مخصوص یونیورسٹیوں کے طلباءاستعمال کرتے رہے ہیں۔ زونگ اس معاہدے کی کامیابی اور لاکھوں طلباءکو انٹرنیٹ سروس تک مفت رسائی کیلئے ایچ ای سی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں