موسم سرما میں پھل اور سبزیاں استعمال کیجئیے

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے گرم خوراک ، گرم مشروبات ، پھل اور سبزیاں استعمال کی جائیں۔

416680
موسم سرما میں پھل اور  سبزیاں استعمال کیجئیے

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں وٹامن سی اور بی سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیاں استعمال کی جائیں کیونکہ یہ سردی کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے گرم خوراک ، گرم مشروبات اور پھل استعمال کیے جائیں اور وٹامن سی اوربی سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیاں استعمال کی جائیں کیونکہ یہ سردی کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 80 فیصد لوگ سردی کو پسند کرتے ہیں اور اس میں خوراک کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اپنے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے دودھ اور اس سے بنی مصنوعات جیسے پنیر، دہی کااستعمال بڑھا دیا جائے کیوں کہ ان میں پروٹین اور وٹامن اے اور بی موجود ہوتے ہیں جو بھرپور کیلشیم فراہم کرتے ہیں اور ہماری ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں