امریکہ میں خلا نورد کی نوکری چاہیئےتو پڑھیَے

امریکہ کو خلانوردوں کی خالی اسامیاں پر کرنے کی فکر لاحق ہوگئی ہے اور 14 دسمبر سے نئی بھرتیوں کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کے لئے دنیا بھر کے قابل اور اہل افراد درخواست دے سکتے ہیں

411823
امریکہ میں خلا نورد کی نوکری چاہیئےتو پڑھیَے

تقریباً ایک دہائی قبل امریکہ کے پاس تقریباً 150 خلانورد تھے مگر اب ان کی تعداد صرف 47 رہ گئی ہے۔
امریکہ کو خلانوردوں کی خالی اسامیاں پر کرنے کی فکر لاحق ہوگئی ہے اور 14 دسمبر سے نئی بھرتیوں کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کے لئے دنیا بھر کے قابل اور اہل افراد درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھرتیاں فروری تک جاری رہیں گی اور خلانور بھرتی ہونے والوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اور مریخ کی طرف جانے والے خلائی جہازوں پر روانہ کیا جائے گا۔ امرییکہ نے 2011 سے اپنے خلائی مشن معطل کررکھے ہیں لیکن اب ایک دفعہ پھر خلائی مہم کی تیاری کی جارہی ہے۔
خبر کے مطابق 2017 میں خلائی جہاز CST-100اسٹار لائنر اور اس کے کچھ ہی عرصہ بعدا سپیس ایکس کمپنی کا ڈریگن نامی خلائی جہاز روانہ کیا جائے گا۔
مریخ کے لئے مشن کی روانگی 2030تک متوقع ہے۔
امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے متعلقہ شعبے میں بیچلرز ڈگری رکھنے والے ایسے نوجوان جو تین سال سے زائد متعلقہ پیشہ وارانہ تجربہ بھی رکھتے ہوں ان اسامیوں کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
امیدواروں کے لئے ناسا کا خصوصی آسٹروناٹ فزیکل ٹیسٹ پاس کرنا بھی ضروری ہوگا۔
ناسا کا کہنا ہے کہ یہ بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور دنیا کے کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے قابل نوجوان منتخب ہوسکتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں